بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ايران كے اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے اسلامی سنٹر لندن نے ايك كانفرنس كا اہتمام كيا ہے جو آج مقامی وقت كے مطابق شام ساڑھے پانچ سے رات ساڑھے آٹھ بجے تك جاری رہے گی۔ كانفرنس كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوگا اور كانفرنس كے دوران نماز باجماعت كا انعقاد بھی كيا جائے گا۔
اسلامی سنٹر كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كانفرنس میں مختلف پروگرام پيش كیے جائیں گے اور اسلامی انقلاب كے بعد ايران میں رونما ہونے والے اہم واقعات پر مشتمل ايك دستاويزی كلپ بھی دكھايا جائے گا اور اسلامی سنٹر كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين معزی كانفرنس سے خصوصی خطاب كریں گے۔ وہ اپنے اس خطاب میں عالمی ميدان میں اسلامی دنيا كے كردار پر روشنی ڈالیں گے۔
746041