بچوں كے بارے میں مسلمان ممالك كے وزراء كا تيسرا اجلاس اختتام پذير

IQNA

بچوں كے بارے میں مسلمان ممالك كے وزراء كا تيسرا اجلاس اختتام پذير

13:17 - February 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2080121
بين الاقوامی گروپ: بچوں كے بارے میں ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں جاری اسلامی سربراہی كانفرنس كے وزراء كا تيسرا ختم ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بچوں كے حقوق كے بارے میں ليبيا كے دارالحكومت طرابلس میں جاری مسلمان ممالك كے وزراء كا اجلاس اپنے اختتام كو پہنچ گيا ہے۔ اجلاس كے شركاء نے بچوں كے حقوق كے لیے قوانين بنانے كا مطالبہ كيا ہے اور ساتھ ہی اسلامی اداروں اور اسلامی ذرائع ابلاغ سے اپيل كی ہے كہ وہ بچوں كے بارے میں بنائے جانے والے قوانين كو تمام ركن ممالك میں پھيلائیں۔
متحدہ عرب امارات كی نيوز ايجنسی وام كی رپورٹ كے مطابق اجلاس میں شريك وزارء نے نے یہ مطالبہ بھی كيا كہ بچوں كے حقوق كے بارے میں نظارتی عمل كو مضبوط بنايا جائے اور اسلامی ممالك كی سطح باہمی تجربات كے تبادلے كے علاوہ غير ترقی پذير ممالك كی امداد بھی كی جائے۔
اجلاس میں اسلامی ممالك سے یہ مطالبہ بھی كيا گيا كہ بچوں كے حقوق كے لیے اسلامی ممالك كا ايك منشور بنايا جائے اور مضبوط حكمت عملی كے ذريعہ اسے جامہ عمل پہنايا جائے۔
746282
نظرات بینندگان
captcha