بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مكتب علمی امام صادق سيمينار كی انتظامی كمیٹی كے ترجمان حسن قاسم زادہ نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ اسلامی يونيورسٹی گھانا میںمنعقد ہونے والے سيمنار كا موضوع "امام صادق(ع) فقہ جعفری اور امام صادق كے شاگرد" ہے اور یہ سيمينار مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ بجے شروع ہوگا اور دوپہر ۲ بجے تك جاری رہے گا۔
سيمينار میں گھانا كہ شيعہ رہنما ابوبكر كمال الدين اور اسلامی يونيورسٹی كے اساتذہ ابراہيم باج، حسين ابراہيم، مصطفی كوياتہ، محمد قاسم اور ادريس شمعون مقالات پيش كریں گے۔ سيمينار میں شركت كے لیے ايران سے قم يونيورسٹی كے استاد محمد كاظم شاكر اور كيومرث بہزاديان گھانا جائیں گے۔
746151