بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے موقعہ پر دنيا بھر میں موجود ايرانی قونصل خانوں كی جانب سے رنگارنگ تقريبات كا انعقاد كيا گيا۔ اسی مناسبت سے سری لنكا كے دارالحكومت كولمبو میں واقع ايرانی قونصل خانہ كی جانب سے ايك ثقافتی نمائش كا انعقاد كيا گيا۔ یہ نمائش كولمبو آرٹ گيلری میں منعقد كی گئی جس میں ايرانی آرٹ كے مختلف نمونوں كے علاوہ قالين اور فرش پورٹریٹ كے فن پارے بھی پيش كیے گئے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق نمائش كی افتتاحی تقريب میں سری لنكا كے وزير ثقافت ، مسلمان ركن پارليمنٹ ازور، مذہبی امور كے مشير رانسكا، اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير رحيمی گرجی سميت بہت سی سياسی ، سماجی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی۔ اس موقعہ پر دونوں ملكوں كے قومی ترانے پيش كیے گئے اور اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل جنرل ركنی نے ثقافتی نمائش اور اسلامی جمہوریہ ايران كی تہذيب و ثقافت پر روشنی ڈالی۔
745942