بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يونان كے دارالحكومت ايتھنز میں فارسی زبان كی تعليم دی جاتی تھی ليكن ۹ سال قبل یہ سلسلہ ختم ہوگيا اور فارسی زبان كی تعليم بھی رك گئی ليكن نو سال گرزنے كے بعد ايتھنز میں موجود اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ كی كوششوں سے ايك مرتبہ پھر فارسی زبان كی تعليم كے لیے باقاعدہ كلاسز كا آغاز ہورہا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق فارسی زبان كی تعليم كی یہ كلاسز مختلف عمر كے لوگوں كے لیے تشكيل دی جائیں گی اور كلاسز میں شركت كے خواہشمند افراد ايتھنز میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانہ میں اپنے ناموں كا اندراج كرواسكتے ہیں۔
745924