بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كی تعليم ہمشیہ سے مسلمانوں كی اولين ترجيح رہی ہے اور جيسے ہی بچہ بولنے كی منزل پر پہنچتا ہے تو والدين اسے قرآن مجيد كی تعليم شروع كرواديتے ہیں اور جب یہ تعليم مكمل ہوتی ہے تو خوشی كی تقريب بھی منعقد كی جاتی ہے۔ اسی قسم كی ايك تقريب برونائی كی مسجد صالح میں منعقد كی گئی جہاں ۲۸ طالبات نے قرآن مجيد كی تعليم مكمل ہونے پر جشن ختم قرآن منايا۔
رپورٹ كے مطابق طالبات كے ختم قرآن كی تقريب كا اہتمام مسجد حاج صالح كی جانب سے كيا گيا تھا اور تقريب میں مسجد حاج صالح كے شعبہ خواتين كے سربراہ حاج عبدالسلام نے بھی شركت كی۔ تقريب كے اختتام پر تمام طالبات كو ختم قرآن كی سند سے نوازا گيا۔
747510