بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق حرم حضرت امام حسين (ع) اور حرم حضرت ابوالفضل العباس كی انتظامیہ كے زير اہتمام ختمی مرتبت رسول اكرم (ص) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے كربلا میں ايك مذہبی و ثقافتی فيسٹيول كا اہتمام كيا گيا ہے جو ۲۲ سے ۲۴ فروری تك منعقد ہوگا۔فيسٹيول كے انعقاد كی انتظامی كمیٹی كے ركن علی الصفار نے بتايا كہ رسول اكرم (ص) اور حضرت امام جعفر صادق(ع) كی ولادت باسعدت كی مناسبت سے منعقد كیے جانے والے فيسٹيول میں محفل شعو سخن اور مختلف علماء و دانشوروں كے خطاب كے علاوہ نمائش بھی لگائی جائے گی۔
انہوں نے مزيد بتايا كہ پانچویں بہار رسالت فيسٹيول كے موقعہ پر لگائی جانے والی نمائش ۲۶ فروری تك جاری رہے گی اور فيسٹيول كے دوران منعقد ہونے والی مختلف نشستوں میں ملك بھر كی اہم سياسی ، مذہبی اور سماجی شخصيات شركت كریں گی۔
748098