آرمينيا میں اسلامی انقلاب كے بارے میں محفل مشاعرہ

IQNA

آرمينيا میں اسلامی انقلاب كے بارے میں محفل مشاعرہ

23:13 - February 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2082273
ادب و آرٹ گروپ:آرمينيا میںموجود اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے زير اہتمام اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے محفل مشاعرہ كا انعقاد كياگيا جس میں لازاريان يونيورسٹی كے فارسی اديب شعراء نے شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے آرمينيا كے دارالحكومت ايروان میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصل خانے كے زير اہتمام محفل مشاعرہ منعقد كيا گيا جس میں قونصل جنرل شكيبا، لازاريان يونيورسٹی كے شعبہ عالمی تعلقات كے سربراہ سميت يونيورسٹی كے اساتيد اور طلباء نے بھرپور تعداد میں شركت كی۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق محفل مشاعرہ كے آغاز میں لازاريان يونيورسٹی كے شعبہ عالمی تعلقات كے سربراہ رستميان نے خطاب كرتے ہوئے اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے پرمسرت موقعہ پر مباركباد پيش كی اور بتايا كہ دونوںممالك كے باہمی تعلقات كو مزيدبہتر بنانے اور يونيورسٹی كے طلباء علمی معلومات میں اضافے كے لیے ہر سال يونيورسٹی كے طلباء كا ايك گروپ اسلامی جمہوریہ ايران كا دورہ كرتا ہے۔
748186
نظرات بینندگان
captcha