عالمی خبروں كی اشاعت میں اسلامی ذرائع ابلاغ كے كردار كا جائزہ لينے كے لیےاجلاس

IQNA

عالمی خبروں كی اشاعت میں اسلامی ذرائع ابلاغ كے كردار كا جائزہ لينے كے لیےاجلاس

18:12 - February 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2082472
بين الاقوامی گروپ:گذشتہ روز عالمی خبروں كی اشاعت میں اسلامی ممالك كے ذرائع ابلاغ كے كردار كا جائزہ لينے كے لیے وزارت ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے زيراہتمام اجلاس منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے ذيلی ادارے آرٹ كلچر اينڈ ريليشنز ريسرچ انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام عالمی سطح پر اسلامی ذائع ابلاغ كے كردار كا جائزہ لينے كے لیے ايك اجلاس منعقد كيا گيا جس میں انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ محمد جعفر زادہ، وزارت ثقافت و اسلامی گائیڈنس كے میڈيا ایڈوائيزر محمد رضا مرندی سميت ذرائع ابلاغ سے تعلق ركھنے والی اہم شخصيات نے شركت كی۔
اجلاس كی افتتاحی نشست میں مسلمان ممالك كے میڈيا كی موجودہ صورت حال كا جائزہ ليا گيا جس میں ايران ٹيلی كے ذيلی كالج كے استاد داؤد نعمتی نے خطاب كی اور اس كے بعد شام تك مختلف موضوعات پر نشستوں كا انعقاد ہوا جن میں عالمی سطح پر اسلامی ممالك كے ذرائع ابلاغ كے كردار كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليا گيا۔
748986
نظرات بینندگان
captcha