بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شيعہ نشين سعودی صوبے قطيف كے اہم شہر العوامیہ میں ہفتہ وحدت اور رسول اكرم (ص) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے ايك فیٹيول كا انعقاد كيا ہورہا ہے۔ اس فيسٹيول كا اہتمام الفاطيميات ثقافتی سنٹر كی طرف سے كيا گيا ہے۔ سيرت رسول اكرم(ص) كے عنوان سے منعقد ہونے والا یہ فيسٹيول ۱۴ فروری سے شروع ہوا ہے اور ۱۹ فروری تك جاری رہے گا۔
راصد نيوز چينل كی رپورٹ كے مطابق فيسٹيول كے دوران محفل جشن اور محفل نعت كے علاوہ خواتين كی انجمنیں «لؤلؤة البتول» اور «دار الوديعة» وغيرہ مختلف ثقافتی پروگرام بھی پيش كریں گی۔اس كے كے علاوہ فيسٹيول میں شريك خواتين رسول اكرم(ص) كی سيرت طيبہ پر خطاب بھی كریں گی۔
748980