بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق غيرايرانی طلباء كے قرآنی مقابلوں میں اكيس ممالك كی ۳۰ ٹيمیں شركت كررہی ہیں۔ اتنے بڑے پيمانے پر ٹيموں كی شموليت اس بات كی علامت ہے كہ گذشتہ سال كی نسبت قرآنی مقابلوں میں شركت كی شرح میں ۶۵فيصد اضافہ ہوا ہے۔
گروہی مقابلوں میں ججز كی كے فرائض شہريار پرہيزگار، حيدر كسمايی اور علی اصغر شعاعی انجام دیں گے۔ غير ملكی طلباء كے درميان ہونے والا یہ قرآنی مقابلہ طلباء كے درميان قرآن مجيد كی بنياد پر تعلقات كو فروغ دينے كے لیے منعقد كيا جارہا ہے۔ ان مقابلوں میں پہلی پوزيشن حاصل كرنے والی ٹيم كو دس لاكھ تومان ، دوسری پوزيشن پر آنے والی ٹيم كو ساتھ لاكھ تومان اور تيسرے پوزيشن حاصل كرنے والی ٹيم كو چھے لاكھ تومان انعام ديا جائے گا۔
750589