بين الاقوامی قرٓنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق "الروادوة الصغيرة" كے عنوان سے سعودی عرب كے شہر میں ايك قرآنی كورس كا اہتمام كيا گيا ہے جس كا مقصد شيعہ بچوں كو قصص القرآن سے آگاہ كرنا ہے۔ قرآنی ميدان میں نماياں خدمات انجام دينے والی خادمہ قرآن حميدہ آل اسماعيل بچوں كو قرآن مجيد كے قصے سنائیں گی۔
قرآنی نيوز ايجنسی مرن كی رپورٹ كے مطابق خصوصی كورس میں شركت كرنے والے بچوں كو قصص القرآن كے علاوہ سورہ اخلاص اور سورہ كوثركے مفاہيم اور رسول اكرم(ص) كے اخلاق حسنہ كے بارے میں بھی تعليم دی جائے گی اور مختلف مزہبی پروگرامز كے علاوہ گوناگوں موضوعات پر شعر ياد كروائے جائیں گے۔
750170