بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بحرينی شيعوں كی تنظيم جميعت عمل اسلامی نے عالمی سطح پر بحرينی عوام كی آواز پہنچانے پر اسلامی ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر العالم نيوز چينل كا شكریہ ادا كيا ہے۔
جميعت عمل اسلامی كی طرف سے جاری ہونے والے بيان میں كہا گيا ہے كہ ہم بحرينی عوام كے قيام پر امت مسلمہ كو ہدیہ تبريك پيش كرتے ہیں اور بحرينی عوام كی سدائے احتجاج كو عالمی سطح پر نماياں كرنے پر اسلامی ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر العالم نيوز چينل كے شكر گزار ہیں۔ بيان میں اميد كا اظہار كيا گيا ہے كہ اسلامی ذرائع ابلاغ بحرينی عوام كے قيام كو اسی طرح پيش كرتے رہیں گے۔
752381