اہل القرآن ٹی چينل كا عنقريب افتتاح

IQNA

اہل القرآن ٹی چينل كا عنقريب افتتاح

23:41 - February 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2086762
بين الاقوامی گروپ: عالمی انجمن حفظ قرآن كی جانب سے عنقريب اھل القرآن نامی قرآن ٹی وی چينل كا افتتاح ہونے والا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اھل القرآن ٹی وی چينل كے سربراہ نبيل عبدالعزيز نے خبر دی ہے كہ اھل القرآن ٹی وی چينل كا باقاعدہ افتتاح عنقريب عمل میں آئے گا۔ خبررساں ايجنسی نسيج كی رپورٹ كے مطابق نبيل عبدالعزيز نے اھل القرآن ٹی وی چينل كے افتتاح كی تفصيلات باتے ہوئے كہا كہ چينل كی افتتاحی تقريب میں سعودی عرب كے وزير ثقافت و اطلاعات عبدالعزيز خوجہ شركت كریں گے۔ انہوں نے بتايا كہ افتتاحی تقريب میں عالمی انجمن اسلام كے سيكرٹری جنرل عبداللہ بن عبدالمحسن التركی بھی شريك ہوں گے۔
نبيل عبدالعزيز نے مزيد بتايا كہ اھل القرآن ٹی وی چينل كی آزمائشی نشريات كا آغاز رمضان المبارك میں ہوا تھا اور چينل كی طرف سے دنيا بھر میں ہونے والی قرآنی سرگرميوں كو پيش كيا جاتا ہے۔ اس كے علاوہ قرآن مجيد كی تعليم كے بارے میں بھی پروگرام نشر كیے جاتے ہیں۔
753623
نظرات بینندگان
captcha