بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق متحدہ عرب امارات كی رياست راس الخيمہ میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے اختتام پذسير ہوگئے ہیں۔ قرآنی مقابلوں كی اختتامی تقريب جمعرات كو منعقد ہوئی جس میں راس الخيمہ كے حاكم اور متحدہ عرب امارات كی اعلی كونسل كے ركن سعود القاسمی نے خصوصی شركت كی اور مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات اور تعريفی اسناد سے نوازا۔
Wam ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق راس الخيمہ میں منعقد ہونے والے گيارہویں قرآنی مقابلوں میں ۸۳ افراد نے شركت كی جن میں ۳۶ خواتين بھی شامل تھیں۔ مقابلوں میں شريك افراد نے ۵ پارے، ۱۰ پارے ۲۰ پارے اور مكمل حفظ قرآن كے شعبوں میں شركت كی۔ مقابلوں كے دوران مختلف اسلامی و عرب ممالك كے مبلغين نے شركاء سے خطاب كيا اور اسلامی تعليمات كے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔
753701