عصر حاضر میں اسلامی آرٹ كے عنوان سے ہالينڈ میں كانفرنس

IQNA

عصر حاضر میں اسلامی آرٹ كے عنوان سے ہالينڈ میں كانفرنس

14:05 - February 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2087222
بين الاقوامی گروپ: ہاليند كے دارالحكومت ايمسٹرڈيم میں "اسلامی آرٹ اور عصر حاضر" كے عنوان سے كانفرنس ۵ اپريل كو منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ميسس فاؤنديشن اور اسلامی اسٹڈيز كالج ہالينڈ يونيورسٹی كے تعاون سے "اسلامی آرٹ اور عصر حاضر" كے عنوان سے كانفرنس ايمسٹرڈيم میں واقع لوتھرسی كليسا میں منعقد ہوگی۔
لائیڈن يونيورسٹی ہالينڈ كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق كانفرنس میں اسلامی آرٹ كے ماہرين عصر حاضر میں اسلامی آرٹ كے بارے میں تبادلہ خيال كریں گے۔ كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مختلف آرٹ گيلريز اور ميوزيم میں اسلامی آرٹ اور ثقافت كو پيش كرنے كے طريقہ كار كا جائزہ لينا ہے۔
اسلامی آرٹ اور اس كے شعبے، مغربی تعليمی و تحقيقاتی اداروں میں اسلامی آرٹ كا تصوراور موجودہ اسلامی آرٹسٹوں كے فن كا اسلامی ممالك میں مقام وہ اہم موضوعات ہیں جن كے بارے میں كانفرنس كے دوران تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
753675

نظرات بینندگان
captcha