پيرس میں مكالمہ اسلام اور یہوديت كے موضوع پر اجلاس

IQNA

پيرس میں مكالمہ اسلام اور یہوديت كے موضوع پر اجلاس

23:17 - February 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2088164
بين الاقوامی گروپ: مكالمہ اسلام اور یہوديت كے موضوع پر مشتركہ نشست ۷ مارچ كو پيرس كے ثقافتی مركز " Christiane Peugeot" میں منعقد ہوگی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلام یہوديت دوستی تنظيم اے جے ايم ايف كے زير اہتمام ايك اجلاس كا اہتمام كيا گيا ہے۔ یہ اجلاس سات مارچ كو صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوكر دوپہر ايك بجے تك جاری رہے گا۔ مكالمہ اسلام و یہوديت كے موضوع پر ہونے والی یہ نشست پيرس كے چقافتی مركز " Christiane Peugeot " میں منعقد ہوگی جس میں ڈاكٹر نادیہ الشحبون، كامل مزيتی اور معروف تاريخ دان مارٹين كاھن خطاب كریں گے۔
سفير نيوز كی رپورٹ كے مطابق اجلاس میں دونوں آسمانی اديان كے مشتركہ اصولوں اور مكالمہ كی راہ میں موجود ركاوٹوں كے بارے میں تبادلہ خيال ہوگا۔
ياد رہے كہ اس اجلاس كا اہتمام اسلام یہوديت دوستی تنظيم اے جے ايم ايف كی جانب سے كيا گيا ہے جو فرانس میں اسلام اور یہوديت كے درميان تعلقات كے فروغ كے لیے كام كررہی ہے۔
754560
نظرات بینندگان
captcha