وزارت اوقاف فلسطين نے مسجد حضرت يونس پر صہيونی حملے كی مذمت كردی

IQNA

وزارت اوقاف فلسطين نے مسجد حضرت يونس پر صہيونی حملے كی مذمت كردی

16:11 - March 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2089934
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كی وزارت اوقاف نے دريائے اردن كے مغربی كنارے پر واقع حلحول شہر پر صہيونی حملے اور اس كے نتيجہ میں مسجد حضرت يونس كی بے حرمتی كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز ايك بيان میں فلسطين كی وزارت اوقاف نے صہيونی فورسز كی جانب سے الخليل شہر كے شمال میں واقع آبادی حلحول پر اسرائيلی فورسز كے حملے اور اس كے نتيجہ میں مسجد حضرت يونس كی بے حرمتی كی شديد مذمت كی ہے۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ اس قسم كے توہين آميز اقدامات اسرائيلی حكومت ايماء اور پہلے سے طے شدہ منصوبے كے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔
الكوثر ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق علاقے میں موجود صہيونی شہری اسرائيلی سيكيورٹی فورسز كی سربراہی میں زبردستی مسجد حضرت يونس میں داخل ہوئے اور مسجد كی بے حرمتی كی اور علاقے كے مسلمانوں كو خوفزدہ كرنے كے لیے فورسز كے علاوہ صہيونی شہريوں نے بھی بھاری مقدار میں اسلحہ اٹھايا ہوا تھا۔
757486
نظرات بینندگان
captcha