بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے ۱۰۰ سے زائد شيعہ علماء نے سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے تقاضا كيا ہے كہ احساء شہر كے خطيب جمعہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمين "توفيق عامر" اور دوسرے گرفتار شدہ افراد كو فوری طور پر رہا كيا جائے۔
شيعہ علماء نے كہا كہ آزادی بيان تمام افراد كا حق ہے لہذا اس جرم میں قيد تمام افراد فوری طور پر رہا كیے جائیں اور ملك میں عالمی آزادی بيان كے قوانين كو لاگو كيا جائے۔
انہوں نے سعودی اعلی حكام سے یہ مطالبہ بھی كيا كہ جيلوں میں بند ايسے قيديوں كہ جن كی قيد كی مدت بھی ختم ہو چكی ہے كو فوری طور پر رہا كيا جائے۔ واضح رہے كہ سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز نے گزشتہ دنوں حجۃ الاسلام والمسلمين "توفيق عامر" كو اس وجہ سے گرفتار كر ليا تھا كہ انہوں نے كہا تھا كہ سعودی عرب كے بنيادی قوانين میں امتيازی سلوك كو ختم كيا جائے۔