مظاہرين پر ہر قسم كے تشدد كو بند كيا جائے: آيت اللہ عيسی احمد قاسم

IQNA

مظاہرين پر ہر قسم كے تشدد كو بند كيا جائے: آيت اللہ عيسی احمد قاسم

17:13 - March 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2091238
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے شيعہ راہنما آيت اللہ "عيسی احمد قاسم" نے اپنے ايك بيان میں بحرينی حكام سے مطالبہ كيا ہے كہ پر امن مظاہرين پر ہر قسم كے تشدد كو فوری طور پر بند كيا جائے۔
بين الاقوامی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "الكوثر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كے شيعہ راہنما آيت اللہ "عيسی احمد قاسم" نے نماز جمعہ میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ بحرين كے پر امن مظاہرين پر ہر قسم كے تشدد كو ختم كيا جائے۔ انہوں نے بحرينی حكام سے مطالبہ كيا كہ اس سلسلہ میں ٹھوس اقدام كیے جائیں اور اگر اس مسئلہ كو سنجيدگی سے نہ ليا گيا تو اس كے خطرناك نتائج برآمد ہوں گے۔
آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے كہا كہ عوام كے ہر تقاضا كو پورا كيا جائے اور بحرين میں ايسا قانون وضع كيا جائے جس میں كسی قسم كا امتياز موجود نہ ہو۔
انہوں نے بحرينی حكام پر زور ديا كہ جلد از جلد سياسی قيديوں كو رہا كيا جائے۔

نظرات بینندگان
captcha