بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے عالمی "چينل سحر" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برصغير كے عوام اور ايران كے مابين بہت زيادہ مشترك نكات موجود ہیں اس لئے اردو زبان حضرات كو نوروز سے زيادہ سے زيادہ آشنائی دلوائی جائے گی۔
اس مقصد كی خاطر ايك سيريل نشر كيا جائے گا جس كا عنوان "نوروز نامہ" ہو گا یہ سيريل ۶ اقساط پر مشتمل ہو گا جس میں قديمی ايران كے اطوار و تمدن كو دكھايا جائے گا اور نوروز كے متعلق دوسری تمام معلومات فراہم كی جائیں گی۔
واضح رہے كہ اس سيريل كے نشر كرنے كا اہتمام ہو چكا ہے اور ايرانی نئےسال كے موقع پر سحر چينل یہ پروگرام نشر كرے گا۔