پيرس میں "تيونس میں تعليم و تربيت" كےموضوع پر ايك نشست كا اہتمام

IQNA

پيرس میں "تيونس میں تعليم و تربيت" كےموضوع پر ايك نشست كا اہتمام

18:55 - March 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2092013
بين الاقوامی گروپ: فرانسيسی دارالحكومت پيرس میں ايك علمی نشست كا اہتمام كيا جا رہا ہے جس كا موضوع "تيونس میں تعليم و تربيت" ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Saphir News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے دارالحكومت پيرس میں يورپين دينی علوم كے انسٹیٹيوٹ "IESR" كے تعاون سے ايك نشست كا اہتمام كيا جا رہا ہے جس كا موضوع "تيونس میں تعليم و تربيت" ہو گا۔
واضح رہے كہ اس نشست كے ميزبان تيونس كے نامور اسكالر اور يونيورسٹی كے پروفيسر جناب "محمد حداد" ہوں گے جو تيونس میں تعليم و تربيت كے موضوع پر ليكچر دیں گے۔
757488
نظرات بینندگان
captcha