دہلی میں "عالمی صلح" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

دہلی میں "عالمی صلح" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

18:54 - March 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2092016
ثقافت و آرٹ گروپ: دہلی كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں مسلم علماء كی موجودگی میں "عالمی صلح" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دہلی كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں "حسن آرا" ادارہ كے تعاون سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا جس میں عالمی سطح پر امن وسلامتی كے لئے سيرہ نبوی كو مستقل راہ قرار ديا گيا۔
اس سيمينار میں ہندوستان كے وفاقی وزير جناب "شيلاڈگشٹ" مہمان خصوصی تھے اور افتتاحی تقريب سے جناب حجۃ الاسلام والمسلمين سيد كلب صادق نقوی نے خطاب كرتے ہوئے كہا اگر عالمی سطح پر امن و سلامتی چاہیے تو سيرہ نبوی كو اپنانا ہو گا اور قرآن مجيد میں مسلمانوں كو اس بات پر تبريك پيش كی گئی ہے كہ انہوں نے كفار كے ساتھ صلح حديبیہ كے معاہدے پر دستخط كیے تھے۔
اس موقع پر ہندوستان میں مقيم سعودی عرب كے سفير جناب فيصل بن حسن طراد نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسلام ہر قسم كے تفرقہ كی نفی كرتا ہے اور امن و آشتی كا درس ديتا ہے۔
758350
نظرات بینندگان
captcha