بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی "Palestine Info" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل یہوديوں كی آباد كاری كی خاطر مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی كر رہا ہے جس سے بہت سارے اسلامی آثار ختم كیے جا رہے ہیں چنانچہ وزارت امور دينی فلسطين نے ايك بيان میں اسرائيل كی جانب سے مسجد الاقصی كے جنوبی حصہ كو كھدائی كی شديد مذمت كی ہے جس كے نتيجہ میں اموی دور كے كئی آثار ختم ہو رہے ہیں۔
وزارت امور دينی فلسطين نے اسرائيل كی جانب سے مختلف مقامات پر یہوديوں كی آباد كاری كی بھی مذمت كی اور ساتھ ہی نہتے فلسطينيوں كو ايزا رسانی پر بھی شديد احتجاج كيا جو اسرائيل كی جانب سے كوئی نئی بات نہیں ہے۔
758690