مسجد الاقصی كے اطراف كی كھدائی قابل مذمت ہے: وزارت امور دينی فلسطين

IQNA

مسجد الاقصی كے اطراف كی كھدائی قابل مذمت ہے: وزارت امور دينی فلسطين

18:53 - March 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2092019
بين الاقوامی گروپ: وزارت امور دينی فلسطين نے مسجد الاقصی كے جنوب میں واقع اموی دور خلافت كے محل جات كی كھدائی كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی "Palestine Info" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل یہوديوں كی آباد كاری كی خاطر مسجد الاقصی كے اطراف میں كھدائی كر رہا ہے جس سے بہت سارے اسلامی آثار ختم كیے جا رہے ہیں چنانچہ وزارت امور دينی فلسطين نے ايك بيان میں اسرائيل كی جانب سے مسجد الاقصی كے جنوبی حصہ كو كھدائی كی شديد مذمت كی ہے جس كے نتيجہ میں اموی دور كے كئی آثار ختم ہو رہے ہیں۔
وزارت امور دينی فلسطين نے اسرائيل كی جانب سے مختلف مقامات پر یہوديوں كی آباد كاری كی بھی مذمت كی اور ساتھ ہی نہتے فلسطينيوں كو ايزا رسانی پر بھی شديد احتجاج كيا جو اسرائيل كی جانب سے كوئی نئی بات نہیں ہے۔
758690

نظرات بینندگان
captcha