مغربی دنيا میں اسلام مخالفت نے اسلام كو پروان چڑھايا ہے: مہند خورشيد

IQNA

مغربی دنيا میں اسلام مخالفت نے اسلام كو پروان چڑھايا ہے: مہند خورشيد

12:47 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093092
بين الاقوامی: ۱۱ ستمبر كے واقعہ كے بعد جس طرح اسلام كو بدنام كيا گيا اس كے برعكس نتائج سامنے آئے ہیں اور اسلام كھل كر پروان چڑھا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق منعقد ہونے والی ۲۴ویں وحدت اسلامی كانفرنس كے موقع پر جرمن مذہبی اسكالر مہند خورشيد نے خبررساں ايجنسی ايكنا كو خصوصی انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ مغربی دنيا میں اسلام كے خلاف ہونے والی سازشوں سے اسلام كو پروان چڑھنے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت اديان كے مابين گفتگو كی سخت ضرورت ہے ليكن گفتگو سے قبل كسی بھی مذہب كے بارے میں منفی رجحانات و خيالات كو ختم كرنا ضروری ہو گا۔
اور ضروری نہیں كہ یہ گفتگو صرف اعلی راہنماؤں كے مابين ہو بلكہ اس كو وسعت دينے كی ضرورت ہے اور جوانوں میں بھی رائج كرنا ہو گا۔
ڈاكٹر مہند خورشيد اسلامی جمہوریہ ايران كا شكریہ ادا كيا كہ وہ اس قسم كی كانفرنس منعقد كر كے اسلام كی حقانيت كو بيان كر رہا ہے۔
آخر میں انہوں نے كہا كہ وہ ايران میں پہلی دفعہ آتی ہیں اور یہ تجربہ بہت خوشگوار رہا ہے۔
758584

نظرات بینندگان
captcha