بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے قرآنی خبررساں ادارے "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امام حسين(ع) كے حرم میں واقع دارالقرآن كے سربراہ جناب "عمار الخزاعی" نے كہا ہے كہ یہ قرآنی مركز اور مشہد مقدس میں قائم قرآنی مركز ايك دوسرے كے ساتھ تعاون كریں گے اور اس سلسلہ میں دارالقرآن كے ترجمان جناب "حسن المفوری" كو مشہد مقدس بھيجا جا رہا ہے۔
انہوں نے كہا كہ طاہرين كی ميلاد مبارك كو منانا اور قرآنی محافل و مقابلوں كا انعقاد باہمی طور پر كيا جائے گا۔
مشہد مقدس كے قرآنی انسٹیٹيوٹ كے سربراہ نے دارالقرآن كربلا كے عہديداروں كا شكریہ ادا كيا اور قرآنی تبليغات كی خاطر ان كی زحمات كی قدردانی كی۔
760648