امارات میں "گفتگو اسلام و جاپان" كے عنوان سے نشست كا اختتام

IQNA

امارات میں "گفتگو اسلام و جاپان" كے عنوان سے نشست كا اختتام

15:08 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2095011
بين الاقوامی گروپ: امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں "گفتگو اسلام و جاپان" كے عنوان سے منعقد ہونے والی نشستوں كی ۹ نشست كا اختتام ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں عالم اسلام اور جاپان كی نامور شخصيات نے شركت كی ہے آخر میں ايك بيان صادر كيا گيا ہے جس میں كہا گيا ہے كہ اديان كے باہمی تمدن پر گفتگو جاری رہنا چاہیے۔
اس بيانیہ كے ضمن میں كہا گيا ہے كہ اسلامی ممالك كو چاہیے كہ وہ اقتصادی اور ماڈرن مصنوعات كی تاسيس كے سلسلہ میں جاپان كی خدمات حاصل كرے۔
واضح رہے كہ "جاپان اور اسلام" كے موضوع پر نشستوں كا آغاز سن ۲۰۰۱ء میں اس وقت كے جاپانی وزير خارجہ "يوہی كونو" نے كيا تھا اور اب تك بحرين، تيونس، سعودی عرب، ايران، كويت اور جاپان میں اس قسم كی آٹھ نشستیں ہو چكی ہیں۔
761070

نظرات بینندگان
captcha