بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Saphir News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے دارالحكومت پيرس كے قريب واقع شہر "نانتر" میں 'رسول خدا(ص) كی حيات طيبہ اور تاريخ اسلام" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
ان نشستوں میں اسلام كے ظہور اور اس كی وسعت كے بارے میں گفتگو كی جائے گی۔
ان نشستوں كے انعقاد كا مقصد مغربی دنيا كو اسلامی افكار اور رسول خدا(ص) كی حيات طيبہ كے مختلف گوشوں سے روشناس كرانا بتايا گيا ہے۔ ان نشستوں میں يونيورسٹيوں كے نامور پروفيسرز ليكچر دیں گے۔
761566