فرانس میں "تاريخ اسلام كی تحقيق" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد

IQNA

فرانس میں "تاريخ اسلام كی تحقيق" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد

15:04 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2095015
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس كے مضافات میں "رسول خدا كی زندگی اور تاريخ اسلام" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Saphir News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے دارالحكومت پيرس كے قريب واقع شہر "نانتر" میں 'رسول خدا(ص) كی حيات طيبہ اور تاريخ اسلام" كے عنوان سے علمی نشستوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
ان نشستوں میں اسلام كے ظہور اور اس كی وسعت كے بارے میں گفتگو كی جائے گی۔
ان نشستوں كے انعقاد كا مقصد مغربی دنيا كو اسلامی افكار اور رسول خدا(ص) كی حيات طيبہ كے مختلف گوشوں سے روشناس كرانا بتايا گيا ہے۔ ان نشستوں میں يونيورسٹيوں كے نامور پروفيسرز ليكچر دیں گے۔
761566

نظرات بینندگان
captcha