ملائيشيا میں "مسلم علماء يونين" كا سيمينار

IQNA

ملائيشيا میں "مسلم علماء يونين" كا سيمينار

15:25 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2095039
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے اسلامك تبليغاتی ادارہ "Jakim" كے تعاون سے مسلم علماء يونين كا سيمينار منعقد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے ملائيشيا كی خبررساں ايجنسی "Bernama" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے اسلامی امور كے وزير "جميل خير بھارم" نے كہا ہے كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد مختلف مذہبی اداروں میں رواداری اور اخوت كو فروغ دينا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس قسم كے سيمينار منعقد كرنے سے علماء كو قريب سے ايك دوسرے كے خيالات معلوم كرنے كا موقع ملے گا۔
واضح رہے كہ جنوب مشرق ايشيا كی تنظيم "ASN" ۱۹۶۷ء میں قائم ہوئی اور اس كے پانچ ممالك اراكين تھے جن میں انڈونيشيا، ملائيشيا، سنگاپور، فلپائن اور تھائی لينڈ تھے بعد میں دوسرے ممالك جيسے برونائی، ويتنام، لاؤس، برما، كمبوڈيا وغيرہ نے بھی اس كی عضويت قبول كر لی۔
761878

نظرات بینندگان
captcha