بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كے صوبہ اترپرديش میں ہندوستانی مسلمانوں كے مسائل كے حل كے سلسلے میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں "All India Shia Personal Law Board" كے سربراہ جناب مرزا محمد اطہر نے كہا ہے كہ ہم ہندوستانی حكومت سے یہ مطالبہ كرتے ہیں كہ حضرت امام حسين(ع) كی زندگانی كو حكومتی كورس میں شامل كيا جائے اور جنت البقيع كے مزارات كی حكومت سطح پر كوشش كی جائے اور اسی طرح ہندوستانی حكومت كی سياست میں ہمارا حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے كہا كہ اسلام اخوت اور بھائی چارے كا درس ديتا ہے۔
واضح رہے كہ لكھنو كے مدرسہ سلطان المدارس میں شيعوں كے حقوق كی بازيابی كے لئے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا تھا۔
763160