ايران كی طرف سے كسی قسم كی امداد نہیں ملتی: الوفاق الوطنی

IQNA

ايران كی طرف سے كسی قسم كی امداد نہیں ملتی: الوفاق الوطنی

16:30 - March 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2097096
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی شيعہ جماعت "الوفاق الوطنی" كے سربراہ شيخ سلمان نے كہا ہے كہ ايران كی جانب سے اس پارٹی كو كوئی امداد نہیں ملتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے نيوز چينل "العالم" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين كی شيعہ پارٹی "الوفاق الوطنی" كے سربراہ جناب علی سلمان نے ان خبروں كی سختی كے ساتھ ترديد كی ہے جن میں كہا گيا ہے كہ اس پارٹی كو ايران كی طرف سے امداد ملتی ہے۔
انہوں نے كہا كہ كسی كے پاس بھی كوئی ثبوت نہیں ہے كہ ايران اس پارٹی كی امداد كر رہا ہے۔
شيخ علی سلمان نے كہا كہ ہماری پارٹی كا یہ منشور ہے كہ ہم كسی قسم كی بيرونی مداخلت كو قبول نہیں كرتے۔
انہوں نے واضح طور پر كہا كہ ہم اپنے ہمسایہ ممالك كے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں ليكن ہم كسی بھی ملك كو بحرين كے اندرونی معاملات میں مداخلت كی اجازت نہیں دیں گے۔
واضح رہے كہ بحرين كے پرامن مظاہرين كی سركوبی كے لئے سعودی عرب نے اپنے فوجی بھيجے ہیں چنانچہ اس ضمن میں یہ افواہیں بھی گشت كرتی ہیں كہ بعض بحرينی پارٹيوں نے ايران سے امداد طلب كی ہے۔
764186

نظرات بینندگان
captcha