بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے صوبہ احساء اور قطيف كے علماء نے سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں مظاہرين پر تشدد كی مذمت كرتے ہوئے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ ملك میں فوری طور پر سياسی اصلاحات جاری كی جائیں۔
الربيعہ شہر كے خطيب جناب "عبدالكريم الجليل" نے كہا ہے كہ فوری طور پر قيديوں كو رہا كيا جائے جو اپنا جائز حق مانگنے كی خاطر پابند سلاسل كیے گئے ہیں۔
ايك اور عالم دين جناب "ہاشم السلمان" نے كہا ہے كہ سعودی عرب كے شيعوں كو بھی دوسرے شہريوں كے مساوی حقوق دیے جائیں جب كہ ہمارے حقوق پامال كیے جا رہے ہیں۔
نامور مذہبی اسكالر جناب "فواد المتروك" نے سيكورٹی فورسز كی كاروائيوں كو مجرمانہ قرار ديتے ہوئے حكومت حكومت سے فوری طور پر اصلاحات كا مطالبہ كيا ہے۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں میں عوام اپنے حقوق كی بازيابی كی خاطر سڑكوں پر نكل آئے ہیں جنہیں سعودی سيكورٹی فورسز كے ہاتھوں سركوب كيا جا رہا ہے۔
763407