بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Greater Kashmir" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كشمير كے شہر راجوری میں سيرۃ النبی(ص) سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا۔ سيمينار كا آغاز قرآن مجيد كی تلاوت سے ہوا اس كے بعد نعت خواں حضرات نے سرور كونين كے حضور گلہائے عقيدت نچھاور كیے۔ اس موقع پر علماء كرام نے سيرۃ النبی(ص) كے موضوع پر خطاب كيا۔
علماء كرام نے اپنے خطابات میں كہا كہ اگر دنيا و آخرت كی سعادت چاہتے ہیں تو سيرۃ النبی(ص) كو اپنے ہاتھوں میں تھام لیں۔
علماء كرام نے پيغمبر اسلام(ص) كی سيرت بيان كرتے ہوئے كہا كہ محمد مصطفی(ص) صلح و سلامتی كا دين لے كر آئے تھے اور اسلام و مسلمان پوری دنيا میں صلح و سلامتی ديكھنا چاہتے ہیں۔
764153