يمن میں مظاہرين كے قتل پر قرضاوی كا انتباہ

IQNA

يمن میں مظاہرين كے قتل پر قرضاوی كا انتباہ

16:12 - March 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2097873
بين الاقوامی گروپ: مسلمان علماء كی بين الاقوامی يونين كے سربراہ نے يمنی مظاہرين كے قتل كی مذمت كرتے ہوئے ان كے مطالبات كو جائز قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے الكوثر سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مسلمان علماء كونسل كے سربراہ يوسف قرضاوی نے يمن میں مظاہرين كے قتل عام پر مسلم ممالك كو خبردار كيا ہے۔
اس يونين نے اپنے میں يمنی مظاہرين كے جائزہ مطالبات كی حمايت كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ مسلمان علماء كی بين الاقوامی يونين يمن كے پرامن مظاہرين كی حمايت جاری ركھے گی۔
ياد رہے كہ يمن كی سيكورٹی فورسز نے اس ملك كے دارالحكومت صنعاء میں مظاہرين پر حملہ كر كے چاليس سے زائد مظاہرين كو ہلاك اور ايك ہزار سے زائد كو زخمی كر ديا تھا۔
765097

نظرات بینندگان
captcha