ايران كے شہر يزد میں علوم قرآن كے موضوع پر كورسز كا اہتمام

IQNA

ايران كے شہر يزد میں علوم قرآن كے موضوع پر كورسز كا اہتمام

17:36 - March 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2097933
قرآنی سرگرمياں گروپ: گلشن مبين قرآن انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے شہر يزد میں علوم قرآن كے مختلف موضوعات پر كورسز كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گلشن مبين انسٹیٹيوٹ كا شمار شہر يزد كے سرگرم ترين قرآنی مراكز میں ہوتا ہے یہ انسٹیٹيوٹ قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے مختلف قسم كے قرآنی پروگرام منعقد كرتا رہتا ہے اور ايران كے جديد سال كی مناسبت سے اس ادارے نے علوم قرآن كے مختلف موضوعات پر كورسز كا اہتمام كيا ہے۔
ان كورسز میں شركت كے لئے رجسٹريشن كا آغاز ہو چكا ہے اور جونہی رجسٹريشن ختم ہو گی معانی و مفاہيم، تفسير، حفظ، ناظرہ اور قرائت كے موضوع پر كلاسوں كا آغاز ہو جائے گا جو رواں سال مئی كے آخر تك جاری رہیں گی۔
759696

نظرات بینندگان
captcha