بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Saphir News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ شارٹ كورس پيرس كے ہوٹل "MEHA" كے پيكا سو ہال میں منعقد كيا جائے گا۔
اس شارٹ كورس میں شركت كرنے والوں كو اسلامی تجارت سے آشنا كيا جائے گا۔ اس شارٹ كورس كے اہم موضوعات میں اسلامی معاملات جيسے محاربہ، مضاربہ اور اجارہ وغيرہ شامل ہیں۔
اس شارٹ كورس كو نامور اسلامی اسكالر اور ماہر اقتصادی جناب "ڈاكٹر احمد اسد" تدريس كریں گے۔
763914