بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كے ايك مدرس جناب "مولوی احمد ناروئی" نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كو انٹرويو ديتے ہوئے ہوئے كہا ہے كہ عہد رسالت میں حفظ قرآن اور قرآنی تعليمات كی بنياد خالص ايمانی عقيدہ پر استوار تھی۔
انہوں نے كہا كہ اس بات كو جان و دل سے قبول كرنا چاہیے كہ قرآن مجيد خدا كا كلام ہے اور یہ مخلوق اور خالق كے مابين رابطے كا كام ديتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كی تلاوت سے انسان اپنے آپ كو خدا كے حضور پاتا ہے اور یہیں سے انسان میں الہی الطاف كا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ناروئی نے كہا كہ قرآنی مجيد كے تكرار كرنے سے انسان آيات الہی سے مانوس ہو جاتا ہے جس كی وجہ سے حفظ قرآن میں آسانی ہوتی ہے۔
765095