امريكی پادری كی جانب سے قرآن كی توہين قابل مذمت ہے: فلسطينی چيف جسٹس

IQNA

امريكی پادری كی جانب سے قرآن كی توہين قابل مذمت ہے: فلسطينی چيف جسٹس

15:39 - March 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2098339
بين الاقوامی گروپ: فلسطين كے چيف جسٹس جناب "تيسيرا لتميمی" نے امريكی پادری ٹيری جونز كے ہاتھوں قرآن مجيد كی بے حرمتی كی شديد مذمت كرتے ہوئے امريكی صدر اوباما سے مطالبہ كيا ہے كہ اس شہر پسند كو قرار واقعی سزا دی جائے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے مصری روزنامہ "الشروق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فلسطينی چيف جسٹس جناب تيسيرالتميمی نے امريكہ میں قرآن مجيد كی بے حرمتی كی شديد الفاظ میں مذمت كی ہے اور اسے تمدن كی جنگ كے ساتھ تعبير كيا ہے۔
انہوں نے مسيحی علماء سے بھی تقاضا كيا ہے كہ وہ اپنا واضح موقف بيان كریں۔
دين اسلام ايك ايسا دين ہے جو امن و سلامتی كا درس ديتا ہے اور دوسروں كے مقدسات كے احترام كا متمنی ہے۔
فلسطينی چيف جسٹس نے دنيا بھر كے رہبروں سے مطالبہ كيا ہے كہ ايك ايسا عالمی قانون بنايا جائے جس كی رو سے مقدسات كی بے حرمتی جرم ہو اور مقدسات كی توہين كے مجرموں كو عالمی عدالت كے كٹہرے میں لايا جا سكے۔
766206

نظرات بینندگان
captcha