مجلس علمائے ہند نے بحرين كی حمايت میں عالمی سطح پر احتجاجات كامطالبہ كيا ہے

IQNA

مجلس علمائے ہند نے بحرين كی حمايت میں عالمی سطح پر احتجاجات كامطالبہ كيا ہے

12:51 - March 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2099101
سياسی اور اجتماعی گروہ : مجلس علمائے ہند كے جنرل سيكرٹری نے دنيا كے مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ بحرين ، يمن ، ليبيا اور دوسرے عرب ممالك كے مظلوم عوام كی حمايت میں بھرپور مظاہرے كریں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا كے شعبہ ہند كی رپورٹ كے مطابق مجلس علمائے ہند كے جنرل سيكرٹری حجت الاسلام سيد كلب جواد نقوی نے كل بروز منگل ہندوستانی ذرائع ابلاغ سے دہلی میں بات چيت كے دوران دنياكے مسلمانوں سے درخواست كی كہ بحرين ، يمن اور ليبيا سميت ديگر عرب ممالك میں اپنے دينی بھائيوں پر ظلم و بربريت كے خلاف عالمی سطح پر مظاہرے كریں۔
لكھنو شہركے امام جمعہ نے ہندوستان كے مسلمانوں سے بھی درخواست كی كہ بحرين اور يمن كی عوامی تحريك كی حمايت میں 3 اپريل بروز اتوار كو سعادت علی خان كے مقبرے پر منعقد ہونے والے اجتماع میں پورے جوش و خروش سے شركت كریں
نظرات بینندگان
captcha