ہندوستانی عوام نے بحرين ، يمن اور ليبيا كے عوامی قيام كی حمايت میں ريلی نكالی

IQNA

ہندوستانی عوام نے بحرين ، يمن اور ليبيا كے عوامی قيام كی حمايت میں ريلی نكالی

18:03 - April 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2101152
سياسی اور اجتماعی گروہ : بحرين ، يمن اور ليبيا كے مظلوم عوام اور عوامی احتجاج كی حمايت میں ۳ اپريل بروز اتوار كو لكھنؤ كے مسلمانوں كے زير اہتمام ايك بہت بڑی ريلی نكالی گئی.
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا كے شعبہ ہند كی رپورٹ كے مطابق بحرين ، يمن اور ليبيا كے مظلوم عوام كی حمايت میں ۳ اپريل بروز اتوار كو ہزاروں علماء اور دانشوروں كی موجودگی میں یہ ريلی لكھنؤ شہر میں واقع "سعادت علی خان " كے مقبرہ سے امام بارگاہ "شاہ نجف " تك نكالی گئی ۔
یہ پروگرام قاری مسلم كے توسط سے قرآن كريم كی كچھ آيات كی تلاوت سے شروع ہوا اور پھر «ALL INDIA MUSLIM COMMETE» كے سربراہ "ايوب اشرف " نے تقرير كی۔
اسی طرح پروگرام كو آگے بڑھاتے ہوئے مجلہ "اصلاح " كے مدير سيد محمد جابر نے اپنی تقرير كے دوران كہا : دنيا كے مسلمان امريكا اور اسرائيل كی شرارتوں سے نجات حاصل كرنے كے لیے متحد ہو جائیں ۔
768249
نظرات بینندگان
captcha