اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت

IQNA

اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی جانب سے امريكا میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت

13:58 - April 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2101996
بين الاقوامی گروہ : اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے كل ۶ اپريل كو امريكی شدت پسند پادری كے ہاتهوں امريكہ كی رياست فلوریڈا میں قرآن كريم كی بے حرمتی كی مذمت كی ہے
ايران كی خبر رساں ايجنسی اكنا نے كويت كی سركاری خبر رساں ايجنسی كونا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنزل بان كی مون نے یہ اشارہ كرتے ہوئے كہ مقدسات كی توہين كسی بهی دين كے لیے قابل قبول نہیں ہے، امريكی پادری كے اقدام كی مذمت كی ہے.

اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنزل نے گزشتہ كل ٹيری جونز كی جانب سے قرآن كريم كا نسخہ نذر آتش كرنے كے سانحےكا جائزہ لينے كی غرض سے اقوام متحدہ كے دفتر میں او آئی سی كے نمائندوں كہ جو مصر ، مراكش ، پاكستان ، ايران ، تاجكستان اور فلسطين كے دائمی مبصرين پرمشتمل ہے ، كے ساته ايك مشتركہ میٹنگ میں شركت كی ۔
769720
نظرات بینندگان
captcha