بين الاقوامی گروہ : بحرين كے شيعہ اور سنی عوام بہت پہلے سے مذہب سے قطع نظر ايك دوسرے كے شانہ بشانہ انقلابی تحريك میں شامل ہیں ليكن آج آل خليفہ كی حكومت نے جب محسوس كيا كہ بہت جلد كاميابی بحرين كے انقلابی عوام كے قدم چومنے والی ہے تو انہوں نے ملت بحرين پر مذہبی فتنہ گری كا الزام لگاتے ہوئے انہیں سختی سے كچلنا شروع كر ديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيعہ سعودی عالم دين اور صوبہ قطيف میں واقع «العوامية» ٹاؤن كے امام جمعہ «عبد الكريم الحبيل» نے ملت بحرين كے ساته يكجہتی كی غرض سے كیے جانے والے اقدامات كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی عوام مسلسل انتہائی سخت ظلم و ستم كا شكار ہیں ۔
772440