بحرين كے شيعہ عالم دين علامه «سيدعلوی الغريفی» كی تشييع جنازہ

IQNA

بحرين كے شيعہ عالم دين علامه «سيدعلوی الغريفی» كی تشييع جنازہ

19:34 - April 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2106629
بين الاقوامی گروہ : جمعرات كی سہ پہر كو دار فانی سے كوچ كرنے والے ، بحرين كے شيعہ عالم علامه «سيدعلوی الغريفی» كی تشييع جنازہ كی رسومات بروز جمعہ بمطابق ۱۵ اپريل كو ادا كی گئیں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علامہ سيد علوی الغريقی بيمار رہنے كے بعد آخر كار جمعرات كے دن ۹۲ سال كے سن میں انتقال فرما گئے ۔
علامہ سيد علوی الغريقی نے بحرين میں «شيخ عبدالله المصلی»، «شيخ محمدعلی حميدان»، «شيخ باقر العصفور» اور «شيخ عبدالحسين الحلی» جيسے بزرگ اساتذہ سے تعليم حاصل كرنے كے بعد نجف اشرف میں آيت‌الله العظمی سيدمحسن الحكيم اور آيت‌الله‌العظمی سيد ابوالقاسم خوئی جيسے بزرگ اساتذہ سے بھی كسب فيض كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ علامہ الغريقی بحرين واپسی كے بعد علوم دينی كی تدريس میں مشغول ہو گئے تھے اور ۳۸ سال قبل"النعيم" كے علاقے میں دينی مركز كا سنگ بنياد ركھنے كا سہرا بھی ان كے سر پر ہے ۔
علامہ كے اہم ترين شاگردوں میں سے آيت‌الله سيد احمد الغريفی، آيت‌الله شيخ عيسی قاسم اور علامه عبدالامير الجمری كی طرف اشارہ كيا جا سكتا ہے ۔
774711
نظرات بینندگان
captcha