قرآن كريم كی بے حرمتی غير قابل قبول اور اس كا منشأ غفلت ہے

IQNA

قرآن كريم كی بے حرمتی غير قابل قبول اور اس كا منشأ غفلت ہے

19:32 - April 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2106630
بين الاقوامی گروہ : اقوام متحدہ كے جنزل سيكرٹری نے اس ادارے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے دائمی سفير اور نمائندے كی جانب سے امريكی رياست فلوریڈا میں قرآن سوزی جيسے مذموم عمل كے بارے لكھے گئے خط كے جواب میں اس شيطانی عمل كی دوبارہ مذمت كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہےكہ قرآن كريم كی توہين انتہائی ناگوار ، غير قابل قبول اور غافلانہ اقدام ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ masrawy كی رپورٹ كے مطابق كہا ہے كہ بان كی مون نے برملا كہا: قرآن كی بے حرمتی كو مكمل طور پر مسترد كيا جا چكا ہے اور اس قسم كے اقدامات كے پشت پردہ ايسے لوگ ہیں جو بے حس ہیں اور رواداری كے خلاف ہیں ليكن اقوام متحدہ اديان كے درميان مفاہمت كے لیے اپنی كوششیں جاری ركھے گی ۔
774680
نظرات بینندگان
captcha