بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ خالد البراك نے ۱۶ اپريل كو كويت میں ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ كويت كے حفظ، قرائت اور تجويد قرآن كريم كے دوسرے بين الاقوامی مقابلوں میں قرآن كريم كی خدمت كی بہترين سائٹ كا تعارف كروايا گيا ہے۔
ياد رہے كہ كويت كے ان قرآنی مقابلوں میں اسلامی ممالك كے ۵۰ ممالك كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
اور كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے ادارہ قرآنی امور كی كوششوں سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں جو ۲۰ اپريل تك جاری رہیں گے۔
775527