مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كی دعوت

IQNA

مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كی دعوت

20:53 - April 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2108637
ثقافتی گروپ: مصر كے وزير اوقاف و مذہبی امور "عبداللہ الحسينی" نے كہا ہے كہ اس ملك كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے مصری جوانوں كو دعوت دی جاتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "الوفد" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ الحسينی نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے ہر سال یہ مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور اس سال كے مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے ناموں كے اندراج كی آخری تاريخ ۲۷ اپريل ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كی ايك شرط یہ ہے كہ ان مقابلوں میں وہ افراد حصہ لے سكتے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال كے مقابلوں میں حصہ نہ ليا ہو اور دوسری شرط یہ ہے كہ ان كی عمر ۲۱ سال سے زيادہ نہ ہو۔
الحسينی نے كہا ہے كہ مصر كے حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے رمضان المبارك كے اوائل سے شروع ہوں گے جن میں مختلف اسلامی ممالك كے جوان شركت كریں گے۔
776922

نظرات بینندگان
captcha