لبنان میں "اسلامی معيشت" كے موضوع پر تعليمی نشست كا انعقاد

IQNA

لبنان میں "اسلامی معيشت" كے موضوع پر تعليمی نشست كا انعقاد

20:53 - April 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2108638
ثقافتی گروپ: لبنان میں ۱۸ اپريل كو اسلامی معيشت كے موضوع پر ايك تعليمی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'Lorientlejour" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے مركزی بينك كے تعليمی انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے یہ نشست منعقد ہوئی ہے اور اس بينك كے مشير "رائد شرف الدين" نے كہا ہے كہ لبنان كا مركزی بينك اسلامی اقتصاد كی ترقی كا وعدہ كرتا ہے۔
انہوں نے اس نشست میں مزيد كہا ہے كہ یہ بينك اپنے ملازمين كے لئے تعليمی پروگرام پيش كرے گا تاكہ انہیں اسلامی اقتصاد كے ڈھانچوں سے آشنا كيا جا سكے۔
شريف الدين نے آخر میں كہا ہے كہ ۲۰۰۸ء میں اقتصادی بحران كےآغاز سے بہت سے ممالك نے اسلامی بينك كاری كے نظام كی طرف حركت كی ہے اگرچہ اسلامی بينك كاری اور اسلامی اقتصاد كی ترقی میں بہت ركاوٹیں پائی جاتی ہیں۔
776905

نظرات بینندگان
captcha