بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق لندن كی تين روزہ كتابوں كی نمائش كے دوران مختلف پبلشروں نے ايك دوسرے سے ملاقات كی ہے جس كے دوران لندن میں ايرانی كلچرل سنٹر نے تقريباً ۲۳ پبلشروں سے بات چيت كی ہے اور زيادہ تر یہ نشستیں اسلامی جمہوریہ ايران كے اسٹال میں ہوئی ہیں۔
اس اہم ثقافتی واقع میں اسلامی جمہوریہ ايران نے بھی اپنا اسٹال لگا كر ايران میں چھپنے والی بہترين كتابوں كو پيش كيا ہے اور ان كتابوں میں سے زيادہ تر انگريزی زبان كی كتابیں ہیں۔
دنيا كے ۷۰ ممالك كے ۲۰۰ سے زائد پبلشروں نے اس نمائش میں شركت كرتے ہوئے اپنی كتابوں كو پيش كيا ہے۔
777642